ایبٹ آباد ٹریفک قوانین سے آگاہی کے بارے میں سیشن کا انعقاد

ایبٹ آباد ٹریفک قوانین سے آگائی اور قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر میں سیشن کا انعقاد۔ سیشن میں ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ طلباء کو سڑک پر پیدل چلنے اور گاڑی چلانے کے اصولوں سے متعلق آگاہی دی گئی۔

 ڈی آئی جی ہزارہ اعجاز خان کی ہدایت پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی زیرنگرانی سڑک پر حادثات کی روک تھام اور طلباء و طالبات کو سڑک کے قوانین سے آگاہی دینے کے حوالے سے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ایبٹ آباد کا ٹھنڈیانی چوک میں قائم گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر فار بوائز میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق سیشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر ذولفقار علی اور انکی ٹیم، سکول انتظامیہ، استاتذہ کرام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر انسپکٹر ذولفقار علی نے انسٹیٹوٹ کے طلباء کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ سڑک پر پیدل چلنے کا طریقہ کار، سڑک کراس کرنے کا طریقہ، والدین کے ساتھ یا خود دوران ڈرائیونگ کن باتوں سے التجاب کرنا چائیے اور کن باتوں پر عمل کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرنی چائیے۔ آخر میں ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے عوام کی فلاح کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی طالبات کو آگاہی دی گئی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket