ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی، یوم سیاہ ریلی کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ تنویراحمد کی قیادت میں شوبراچوک تا کچہری چوک ریلی/واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-Iنوشہرہ عبدالقیوم خٹک، ایڈیشنل Nowshera district administration organises black day rally in solidarity with Kashmiri brothersاسسٹنٹ کمشنر-IIنوشہرہ عامر مصطفٰی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(ریونیو) نوشہرہ طارق خان، ڈی ایس پی کینٹ اسماعیل شاہ، ضلعی خطیب، تحصیل میونسپل انتظامیہ، پولیس، شہری دفاع، محکمہ تعلیم اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں، طلباء اور زندگی کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے افرادنے شرکت کیں۔ واک کے شرکاء نے کشمیر پربھارتی غیر قانونی قبضہ کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انکی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ آخر میں کشمیر اور فلسطین کی عوام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket