ضلع خیبر کے جمرود تحصیل میں ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے جانب سے پہلی بار ریجنل پاسپورٹ آفس کھول دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق ضلع خیبر میں ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے جانب سے جمرود میں ریجنل پاسپورٹ آفس کھول دیا گیا ہے جہاں پر اب ضلع خیبر کے عوام پشاور جانے کی بجائے اپنے ہی ضلع میں نیا پاسپورٹ بناسکے گے اور اپنے پاسپورٹ کی ری نیول کرسکے گے۔جمرود بائی پاس کے قریب ریجنل پاسپورٹ آفس قائم کیا گیا ہے جس پر ضلع خیبر کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ پاسپورٹ آفس کے ساتھ جلد سے جلد بنک برانچ یا کاونٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے تاکہ پاسپورٹ بنانے والوں کو پاسپورٹ فیس جمع کرنے کے لئے دور جانے کی بجائے پاسپورٹ آفس میں ہی فیس جمع کرسکے اور عوام سہولت ہو۔
ریجنل پاسپورٹ آفس جمرود انتظامیہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ بنک کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور جلد ہی جمرود پاسپورٹ آفس میں بنک کاونٹر کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جمرود بائی پاس کے قریب ٹرائی بیس پر ریجنل پاسپورٹ آفس کھول دیا گیا ہے جہاں پر عوام کو نیا پاسپورٹ بنانے اور پاسپورٹ کی ری نیول کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور جلد ہی اس پاسپورٹ آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔