غلنئی میں چرچ کی دوبارہ آباد کاری کا افتتاح

ہیڈکواٹر غلنئی میں چرچ کی دوبارہ آباد کاری کا افتتاح کمانڈنٹ مہمند رائفلز اور ڈی سی مہمند محمد احتشام الحق نے کیا۔ اس سے پہلے چرچ کی ناگفتہ بہ حالات تھی کمانڈنٹ مہمند رائفلز نے خصوصی دلچسپی لیکر فوری طورپر دوبارہ آباد کرنے کا اعلان کیا۔ جس میں فرش بندی ،سول کام،چھت کی مرمت، گرجے کی نشستیں بڑھانے دیواروں کی اونچائی مرمت نئے ڈیزائن میں تعمیر کیا جائے گا ۔جس پر ڈپٹی کمشنر مہمند محمد احتشام الحق نے کہا کہ مسیحی برادری کے لیے چرچ کی دوبارہ تعمیر پر مجھے دلی خوشی ہوئی۔پاکستان اور خاص کر ضلع مهمند تمام اقلیتوں کے لیے محفوظ جگہیں ہیں۔ضلعی انتظامیہ آئین پاکستان کی پاسداری کرتے ہوئے تمام اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔ کمانڈنٹ مہمند رائفلز فرقان شبیر نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم کا فرمان ہے کہ اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو مکمل یقینی بنائیں گے پر عمل کار فرما ہیں۔چرچ کا نام یونائیٹڈ چرچ رکھا گیا ۔ جس میں مسیحی برادری کے دونوں فرقوں کیتھولک اور پروٹیسٹنٹ دونوں کے لیے عبادات کی آزادی ہونگی۔ واضح رہے کہ ضلع مهمند میں 1500 کی تعداد میں مسیحی برادری رہ رہے ہیں۔ ان کو یہاں کے باشندوں کی طرح سب حقوق حاصل ہیں چرچ کی دوبارہ تعمیر کرنے پر مسیحی برادری نے خوشی کا اظہار کیا۔ اور کمانڈنٹ مہمند رائفلز اور ڈی پی مہمند کا شکریہ ادا کی

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket