نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت فضائی آلودگی بارے اجلاس

پشاور میں فضائی آلودگی کی وجوہات اور ان کے تدارک پر تفصیلی تبادلہ خیال۔نگران وزیر اعلی کو  ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی ۔پشاور میں غیر معیاری اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کی اسسمنٹ کی جا چکی ہے۔ماحولیاتی اصولوں کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اینٹوں کے روایتی بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنے پر پیش رفت جاری ہے۔ اس مقصد کے لیے رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایک منصوبہ شامل ہے۔اب تک 256 بھٹوں 36 اسٹیل ملوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔غیر معیاری انتظامات کے حامل اینٹ کے بھٹوں اور اسٹیل ملوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ کی ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے وقتی سرگرمیوں کی بجائے کل وقتی حل نکالا جائے۔ ٹو اسٹروک رکشوں اور آلودگی کا سبب بننے والی دیگر گاڑیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے قابل عمل پلان مرتب کیا جائے۔اس مقصد کے لیے اکیڈیمیا اور متعلقہ اداروں  سے مشاورت کی جائے۔ دیرپا نتائج کے لیے متعلقہ حکام کو بذات خود فیلڈ میں نکلنا ہو گا۔ پی ڈی اے، ڈبلیو ایس ایس پی، ٹرانسپورٹ اور ماحولیات کے ذمہ داران باقاعدگی سے سائیٹس وزٹ یقینی بنائیں۔میں بذات خود اچانک دورے کروں گا، ناقص کارکردگی پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صحت مند معاشرے کے لیے آلودگی کو کنٹرول کرنا ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ آلودگی کے خلاف بھرپور آگاہی مہم بھی ضروری ہے۔ ہم اس فضا میں سانس لیتے ہیں، اس کو آلودگی سے بچانے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket