سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ کالام میں منفی پانچ جبکہ مالم جبہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کی گئی۔ بالائی علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مشینریاں برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی امد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔