ملک بھر میں ریڈیو کا عالمی دن ہر سال کی طرح آج 13 فروری کو منایا جارہا ہے

ملک بھر میں ریڈیو کا عالمی دن ہر سال کی طرح آج 13 فروری کو منایا جارہا ہے۔ اس دن کے منانے کامقصد لوگوں کوگھر بیٹھے تازہ ترین اطلاعات و معلومات کی فراہمی، تعلیم اور ثقافتوں میں اظہار رائے کی آزادی کو فروغ دینے کے حوالہ سے ریڈیو کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ہر سال اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو دنیا بھر میں نشریاتی اداروں، تنظیموں اور کمیونیٹیزکے ساتھ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرکے ریڈیو کا عالمی دن مناتی ہے۔100سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ریڈیو معلومات کی فراہمی،سماجی خیالات کے تبادلوں اور پوری دنیا کے لوگوں کو تعلیم دینے کا سب سے مقبول ذریعہ ہے۔

ریڈیو قدرتی یا انسانی آفات کے دوران نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں معاون ثابت ہوتابلکہ یہ صحافیوں کو حقائق کی رپورٹ کرنے اور اپنی تخلیقات سنانے کا ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ریڈیو کا پہلا عالمی دن 2012 میں منایا گیا تھا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket