کے ایم یو اورپشاور زلمی ” زلمی فورس پروجیکٹ” کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہوگئے

کے ایم یو اورپشاور زلمی ” زلمی فورس پروجیکٹ” کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہوگئے۔ کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کی یہ اتحاد طلباء کے لیے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کرنے اور عزم کی نشاندہی کرتا ہے.

خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو ) اور پشاور زلمی کی زلمی فورس پروجیکٹ کے درمیان طلباء کے لیے غیر نصابی مواقع کو تقویت دینے کے لیےمفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ ایم او یو کی اس تقریب میں کے ایم یو کی جانب سے کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے ڈائریکٹر ناصر سلیم عرب اور زلمی فورس کے سربراہ عمر فاروق سید نے شراکت داری کو مزید مضبوط کرتے ہوئے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے۔ تقریب کا آغاز وی سی کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی موجودگی سے ہوا جنہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اس تقریب میں رجسٹرار کے ایم یو انعام اللہ خان وزیر، ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس ایسویسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عنایت شاہ اور زلمی فورس کے جنرل سیکرٹری سید حسنین بھی موجود تھے۔ یا د رہے کہ اس ایم او یو کا بنیادی مقصد کے ایم یو کے طلباء کو “زلمی فورس کے اقدامات کے ذریعے ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دیتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل کرنا ہے۔ اس تعاون کا مقصد کے ایم یو کے احاطے میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کی ایک متحرک صف کو متعارف کرانا ہے۔ وی سی کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اس شراکت داری کو خو شائیند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان صحت مند غیر نصابی مصروفیت کو فروغ دینے کے لئے ڈائریکٹرسپورٹس ناصر سلیم عرب اور زلمی فورس پروجیکٹ اہم کردارادا کرینگے۔ انہوں نے اس تعاون سے پیدا ہونے والے باہمی فوائد پر روشنی ڈالی، جو باصلاحیت نوجوانوں کو ان کی دلچسپی کے شعبوں میں قیمتی مواقع فراہم کرینگے۔ یہ اسٹریٹجک اتحاد جامع ترقی کو پروان چڑھانے اور طلبا کے لیے اپنی صلاحیتوں کو تلاش کرنے اور اسے دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ توقع ہے کہ زلمی فورس پروجییکٹ کے ایم یو کے طلباء کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے مجموعی تعلیمی تجربے میں حصہ ڈالنے کے لیے ایک سرگرم عمل بن جائے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket