کوہاٹ کے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کیساتھ ہی ڈی پی او کوہاٹ نے یادگار شہداء پر حاضری دی، سلامی پیش کی اور شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ سوموار کے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفس کوہاٹ آمد پر ایس ایس پی محمد عمر خان کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن محمد جواد اسحاق، ایس پی سٹی ڈویژن فاروق زمان، اے ایس پی صدر سرکل محمد طلحہ عارف، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عماد الدين اور دیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس میں حالیہ تبادلوں اور تعیناتی کی صورت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی حیثیت سے کوہاٹ تبدیل ہونیوالے پولیس آفیسر محمد عمر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔کوہاٹ میں ضلعی پولیس سربراہ کی حیثیت سے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ہی انہوں نے پولیس لائن کا دورہ کیا جہاں یاد گار شہداء پر حاضری دیتے ہوئے ڈی پی او کوہاٹ محمد عمر خان نے یادگار پر پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا مانگی۔اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کیساتھ ڈی پی او نے یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی. بعد ازاں انہوں نے پولیس لائنز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور پولیس تنصیبات کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. ضلعی پولیس سربراہ کی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس کوہاٹ آمد پر انکا شاندار استقبال کیا گیا اور دفتری عملے کیساتھ تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔چارج سنبھالنے کے موقع پر ڈی پی او محمد عمر خان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔عوام کو انصاف کی فراہمی اور مسائل ومشکلات کے ازالے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی اور پولیس فورس کی ویلفئیر کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی محمد عمر خان نے کہا کہ شہریوں اور پولیس ملازمین کیلئے انکے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے اور کسی کیساتھ بھی کوئی ناانصافی نہیں ہوگی، پولیس کے ساتھ وابستہ عوامی معاملات میں غفلت و کوتاہی اور بد اخلاقی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عملی کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں جبکہ مظلوم کی داد رسی اور کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ انکی اولین ترجیحات ہیں جسے ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا. خیال رہے کہ ڈی پی او کوہاٹ محمد عمر خان قبل ازیں ڈی پی او ہری پور سمیت کئی اہم عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔نو تعینات ڈی پی او کوہاٹ محمد عمر خان ایک بہادر اور فرض شناس پولیس آفیسر ہیں اورانہیں پولیسنگ کے تمام امور پر مکمل عبور حاصل ہے.