Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, March 14, 2025

ایبٹ آباد ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں نواشہر کی ہو نہار طالبہ کا اعزاز

گرلز خیبر میڈیکل کالج پشاور کی ہونہارطالبہ ڈاکٹر مانوش صالح کوایم بی بی ایس میں دوران تعلیم 12 شعبوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر 17 گولڈ میڈلز کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔یہ گولڈ میڈلز خیبر پختونخواہ کے گورنر حاجی غلام علی نے گرلز خیبر میڈیکل کالج پشاور کے کانووکیشن کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مانوش صالح کو پیش کیے۔ مانوش صالح نے کالج کے تعلیمی سال 2014-15 سے2019-20 میں دوران تعلیم ایم بی بی ایس کے12 شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ان شعبوں میں بائیو کمیسٹری،فزیالو جی،فارنسک میڈیسن، جنرل پیتھالوجی،کمیونٹی میڈیسن۔ای این ٹی،ارتھامالوجی،سپیشل پتھالوجی،میڈیسن، پیڈز،سرجری اور فارماکالوجی کے علاوہ سیکنڈ، تھرڈ،فورتھ اور ففتھ اور فائنل پروفیشن امتحانات میں پہلی پوزیشن اور بیسٹ گریجویٹ برائے تعلیمی سال2019۔یاد رہے اسہونہار طلبہ کا تعلق ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں نواشہر سے ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket