وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے پولیو اور سائیٹ بورڈ کے اعلی سطح وفد کی ملاقات

ولیو اوور سائیٹ بورڈ کا پختونخوا کے دورے کے بعد پختونخوا حکومت کے انسداد پولیو کیلئے کاوشوں کی تعریف۔ پولیو اوور سائیٹ بورڈ نے دورے کے بعد فائل کی جانی والی رپورٹ میں پختونخوا کے اعلٰی قیادت کی انسداد پولیو کے مسمم ارادے کو سراہا ہے۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے بذات خود پراونشل ٹاسک فورس کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ پختونخوا  حکومت کی جنوبی اضلاع میں مقامی قیادت کے زریعے پولیو کے سدباب کیلئے کی جانیوالی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ اوورسائیٹ بورڈ نے وزیر صحت کے پراونشل آوٹ بریک کمیٹی کے قیام کو سراہا ہے۔ اس کمیٹی کے قیام سے جنوبی اضلاع میں خصوصی طور پر روٹین امینونائزیشن میں بہتری آئیگی ۔ اوور سائیٹ بورڈ کے مطابق انسداد پولیو کیلئے وزیر صحت کی قیادت میں محکمہ صحت بنیادی صحت کی خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا صوبائی انتظامیہ اور سیکیورٹٰی نافذ کرنے والے اداروں کو پولیو مہم کی کامیابی کیلئے مسلسل معاونت فراہم کررہے ہیں ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket