خیبر پختو نخوا میں آج درجہ حرارت 40 ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 45درجے سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان۔ڈیرہ اسماعیل خان ، لکی مروت، بنوں ، کرک سمیت جنوبی اضلاع میں ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ مو سمیا ت کیمطا بق صوبے کے میدانی علاقوں میں27مئی درجہ حرارت بتدریج بڑھے گا ۔رواں ہفتے میں صوبے میں درجہ حرارت معمول سے4سے 6درجے سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔پشا ور میں رواں ہفتے درجہ حرارت 46درجے سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔