شمالی وزیرستان بم دھماکے سے متاثرہ گرلز سکول دوبارہ فعال ہوگیا

شمالی وزیرستان تحصیل شیواہ میں نجی گرلز سکول میں پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ۔مذکورہ سکول کو گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہد ایت پر سکول کی مرمت ایک ہفتے کے اندر مکمل کرلی گئی۔وفاقی ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ریاض خان نے سکول کا افتتاح کیا۔ سکول کی دوبارہ فعالی پر سکول کی طلبہ اور اہل علاقہ کا اظہار تشکر۔ سکول سٹاف کا کہنا تھا کہ سکول کی مرمت پر وزیراعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں۔ سکول کی طالبات کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین۔ ریاض خان ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا  بچیوں کو دوبارہ پڑھتے دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ۔ 5 کمروں کی مرمت اور 120 کرسیوں سمیت بچیوں کو 20 ٹیبلیٹ بھی دیئے گئے ۔سکول کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket