پولینڈ میں جاری نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو آخری گروپ میچ میں فرانس کےخلاف 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست ہوئی لیکن ہار کےباوجود قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔پاکستان نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ فرانس پہلے ہی ٹاپ 4 میں کوالیفائی کر چکا تھا۔قومی ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ میں ملائیشیا کے خلاف میچ 4-4 گول سے برابر کیا جبکہ کینیڈا کے خلاف شاندار 8-1 سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان نےگروپ کےتین میچوں میں17 گول کیے جبکہ اس کےخلاف 11 گول ہوئے۔نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہفتے کو ہوگا۔