سیکورٹی فورسز کے زیر اہتمام باجوڑ کی تحصیل سالار زئی اور نواگئی میں عالمی یوم ماحولیات منایا گیا ۔مختلف علاقوں میں عالمی یوم ماحول کے مناسبت سے شجرکاری کی تقاریب، سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقریبات میں قدرتی ماحول کا تحفظ اور ماحول کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔عالمی یوم ماحولیات ہر سال 5 جون کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے زیر سرپرستی منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصدماحولیات کی اہمیت کی جانب عوام کی توجہ مبذول کرانا اور اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کو مزید فعال بناناہے۔