ایبٹ آباد.پاکستان پریس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام صحافیوں کے تحفظ کا قانون پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ کے کمیشن کی تشکیل کو یقینی بنانے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سیاسی وسماجی شخصیات ،پولیس افسران، ڈسٹرکٹ وہائیکورٹ بار کے نمائندوں، سول سوسائٹیز، انسانی حقوق کی تنظیم کے نمائندوں اور صحافی تنظیموں کے عہدیداران شریک تھے۔ سیمینار میں پاکستان پریس فاؤنڈیشن کے ٹرینر لالہ حسن، آرگنائزر نوید اکرم عباسی نے شرکاء کو جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری کے بعد شکایات کے ازالہ کے لئے کمیشن کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں کے لئے بریفنگ دی۔ سیمینار میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی آمنہ سردار، ایس پی انوسٹی گیشن اشتیاق خان، جماعت اسلامی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالرزاق عباسی ،تحریک انصاف کی رہنما ارم یاسر عباسی، ہائیکورٹ بار کی انعم جہانگیر ایڈووکیٹ ،بیرسٹر ہاشم اقبال جدون، انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ادریس اعوان ایڈووکیٹ، سماجی تنظیم شہری اتحاد کامران احمد ایڈووکیٹ ،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری، جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد، جنرل سیکرٹری اے یو جے عاطف قیوم، سینئر صحافی سردار نوید عالم، محمد عامر شہزاد جدون، طاہر محمود اعوان ،کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کی طالبات نیلوفر شوکت ،سندس نے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پرجرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ 2021 پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور شکایات کے ازالہ کے لئے کمیشن کے قیام کے لئے قانونی جدوجہد اور تحریک کے آغاز کے لئے بھی تجویز دی گئی جب کہ وکلاء نے کمیشن کی فوری تشکیل کے لئے ہائیکورٹ میں بھی رٹ دائر کرنے کے لئے مکمل قانونی معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔سیمینار میں رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے اسمبلی کے پلیٹ فارم پر بھی آواز بلند کی یقین دلایا ۔