محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے خسرہ اور نگلیریا سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ ایڈوائزری خسرہ اور نیگلیریا کی روک تھام کیلیے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے۔ پبلک ہیلتھ پروفشنلز کو خسرے اور نگلیریا سے آگاہی پھیلانے کی ہدایت کی گئی۔ خسرے کے ٹیکوں سے رہنے والے15 سال سے کم عمر بچے انفیکشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ نگلیریا سے بچنے کیلیے تیراکی اور غوطہ خوری کے دوران ناک میں پانی ڈالنے سے گریز کریں۔پانی کی ٹینکیاں،سوئمنگ پولز کلورین سے صاف کیے جائیں۔ محکمہ صحت کے تمام متعلقہ اداروں کو خسرے اور نگلیریا کے مشتبہ کیسوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی۔