شادی ہالوں کو فیکسڈ ٹیکس ریجیم کا انتخاب کرنے کے لیے 25 جون کی ڈیڈ لائن

کیپرا نے شادی ہالوں کو فیکسڈ ٹیکس ریجیم کا انتخاب کرنے کے لیے 25 جون کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں شادی ہالوں کی سروسز سے وابستہ کاروباری افراد اور اداروں کو سیلز ٹیکس آن سروسز کے فیکسڈ ریجیم اور پرسنٹیج ریجیم میں سے کسی ایک کے انتخاب کیلئے 25 جون 2024 کی تاریخ مقرر کرلی۔ کیپرا کے میڈیا وینگ سے جاری کردہ ایک علامیے کے مطابق 25 جون سے پہلے شادی ہالوں کے مالکان یا انتظامیہ کو دونوں ریجیمز میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا بصورت دیگر ان سے 11 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے رواں مالی سال میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر کےشادی ہالز کے مالکان اور انتظامیہ کی سہولت اور آسانی کے لیے اس سیکٹر میں پرسنٹیج ریجیم کے ساتھ ساتھ ایک فیکسڈ ٹیکس ریجیم کا آغاز کیا جائے جس کے لیے صوبے بھر کےشادی ہالوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شادی ہالوں کے مالکان یا انتظامیہ کو دونوں ریجیمز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا جس کے بعد اس شادی ہال سے اپنے متنخب شدہ ریجیم کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ پرسنٹیج ریجیم جو کہ پہلے سے عمل ہے اس میں شادی ہال پر 10 فیصد ٹیکس لاگو ہے۔

فیکسڈ ریجیم کے لئےشادی ہالوں کو ان کے سائز کی بنیاد پر تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور تینوں کیٹگریز پر 25، ہزار 15 ہزار اور 10 ہزار روپے فی پروگرام ٹیکس مقرر کیا گیا ہے جو کہ ہر متعلقہ شادی ہال سروسز حاصل کرنے والوں سے وصول کرکے کیپرا کے اکاؤنٹ میں جمع کرے گا۔ اس سسٹم کے اجراء کا بنیادی مقصد شادی ہال کی انتظامیہ کے لئے آسانیاں پیدا کرنا تھا اس کے ساتھ ساتھ اس سسٹم سے نظام میں شفافیت آئے گی اور کیپرا کی جانب سے شادی ہالوں کے اڈٹ میں بھی کمی ائے گی اور کیپرا کے اہلکاروں کو شادی ہالوں کے دورے کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے شادی ہال پر 10 فیصد ٹیکس نافذ ہے جو کہ پرسنٹیج ریجیم کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ فیکسڈ ریجیم میں شامل ہونے کے لیے شادی ہال کے انتظامیہ کو خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جا کر ایک اقرار نامہ جمع کرنا ھوگا اور فیکسڈ ریجیم کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اقرار نامے کا ایک خاکہ کیپرا کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ 25 جون سے پہلے دونوں ریجیمز میں سے کسی ایک کا انتخاب نہ کرنے والوں کو جرمانے کے طور پر 11 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ لہذا خیبر پختونخوا میں کام کرنے والے وہ کاروباری افراد اور ادارے جو کہ شادی ہال کے سیکٹر سے وابستہ ہیں ان کو چاہیے کہ وہ 25 جون 2024 سے پہلے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جا کر فکس ریجیم اور پرسنٹیج ریجیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں۔ واضح رہے کہ فیکسڈ ٹیکس ریجیم یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔

اقرار نامے کے لیے دئیے گئے لنک کو استعمال کریں۔

KPRA TAX Form

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket