عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مریضوں کی تعداد میں اضافہ

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں تقریباً 2000 مریضوں کو ایمرجنسی میں لایا گیا۔ 3دنوں میں تقریباً 1400 مریضوں کو بسیار خوری کی وجہ سے لایا گیا۔ عید الاضحی کی تعطیلات میں 353 چھری چاقو سے زخمی ،روڈ ٹریفک حادثات کے 128 زخمی ،5زخمی گولی لگنے کی وجہ سے ہسپتال لائے گئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے تعطیلات سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کر لئے تھے۔ تعطیلات کے دوران ایمرجنسی ڈیوٹی پر ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامیہ کی ٹیم موجود رہی۔ تمام مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی۔ بعض معمولی زخمی اور بیمار افراد کو علاج کے بعد گھروں کو بھیجا گیا۔ ترجمان خیبر ٹیچنگ ہسپتال کیمطا بق 3دنوں کی تعطیلات کے دوران تقریباً 128 مریضوں کو مختلف وارڈوں میں داخل کیا گیا۔ ہسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر نے تمام عملے کو تعطیلات کے دوران بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket