خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کے طرز پر اضافہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کا ٹوئیٹ
گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد، گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد، پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ جلد کابینہ سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔