Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, June 29, 2025

اسلام آباد: کے ایم یو انسٹیٹیوٹ کا مختلف شعبوں میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ کا اہتمام

کے ایم یو نےانسٹیٹیوٹ آف ہلیتھ سائنسز اسلام آباد میں آلائیڈ ہیلتھ سائنسزکے مختلف پروگرامات میں داخلوں کے لئے سنٹرالائزڈ ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔

آئی ایچ ایس اسلام اباد کا عملہ مختلف طبی تعلیمی شعبوں میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے میں سخت محنت کر رہے ہیں : انعام اللہ خان وزیر

خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور نے اپنے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزاسلام آباد میں ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ایس نرسنگ، اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کے لئے سنٹرالائزڈ ایڈمشن ٹیسٹ کا اہتمام کیا۔ اس ٹیسٹ میں پورے پاکستان سے 694 طلباء، طالبات شریک ہوئے۔

کے ایم یو کی انتظامیہ نے ٹیسٹ کے دوران شفافیت کو ترجیح دی اور طلباء کو تمام ترسہولیات فراہم کئے تاکہ امتحانی ماحول کو شفاف بنایا جا سکے۔ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان دو سے تین دنوں میں کیا جائے گا اور طلباء،طالبات اپنا نتیجہ انہیں cat.kmu.edu.pk کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔ امتحانی عمل کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے رجسٹرارکے ایم یو انعام اللہ خان وزیر، پروفیسرحیدر دارین ڈین آلائیڈ ہیلتھ سائنسز ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمشن محمد ارشد خان، سہیل احمد ڈائریکٹر آئ ٹی شیخ عاطف محمود ڈائریکٹر آئ ایچ ایس اسلام اباد اور ساتھ ہی انتظامی عملہ اور فیکلٹی ممبران نے ٹیسٹ کے انتظامات کی  نگرانی کی۔

رجسٹرار کے ایم یو انعام اللہ خان وزیر نے آئی ایچ اسلام آباد کیمپس میں طبی تعلیم میں اہمیت کی وضاحت کی۔ انھوں نے کہا کہ طلباء، طالبات کے لیے جو پورے پاکستان سے اسلام آباد کو اپنی تعلیمی روایت بنانے کا انتخاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کے ایم یو آئی ایچ ایس اسلام آباد کی عزمیت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایچ ایس اسلام اباد کا عملہ مختلف طبی تعلیمی شعبوں میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے میں سخت محنت کر رہے ہیں، جس سے پورے پاکستان کے طلباء، طالبات کو سنہری مواقع فراہم ہوتی ہے۔

یہ امر قابل ذکر رہے کہ ان طلباء کے لئے دو اضافی ٹیسٹ ارینج کئے جائیں گے جو کسی بھی وجہ سے مذکورہ ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوئے تھے طلباء کے لئے ان ٹیسٹوں میں شمولیت لازمی اور حتمی تصور ہوگی۔ یاد رہے کہ کے ایم یو اسلام آباد کیمپس اپنے برانےبلڈنگ سے ایک جدید بلڈنگ واقع اولڈ آبا سین یونیورسٹی بلڈنگ میں شفٹ ہوگئ ہے جہاں طلبا کو جدید سہولیات میسر ہونگے۔

اسلام آباد: کے ایم یو انسٹیٹیوٹ کا مختلف شعبوں میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ کا اہتمام

Shopping Basket