Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, July 1, 2025

شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کیلئے فنڈز جاری

پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے متاثرین آپریشن ضرب عضب کیلئے ماہانہ نقد مالی امداد اور راشن کی مد میں 36کروڑ روپے کے قریب فنڈ ز ریلیز کردئے جو کہ ائندہ ایک دو دنوں میں حسب معمول موبائل سم کارڈ میسجنگ کے ذریعے سے18 ہزارکے قریب رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ متاثرین خاندانوں کو موصول ہو نا شروع ہو جا ئینگے۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محترمہ ثوبیہ حسام طورو کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ریلیز شدہ فنڈز اس سلسلے کی120 ویں قسط ہے جو شمالی وزیرستان کے آپریشن ضرب عضب کے ان متاثرین کو باقاعدگی سے ہر ماہ جاری کئے جاتے ہیں۔ جن کی ابھی تک واپسی نہیں ہوئی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق ہرتصدیق شدہ متاثرہ خاندان کو 12 ہزار روپے بطور نقد مالی امداد جبکہ اٹھ ہزار روپے راشن کی مد میں ہر ماہ باقاعدگی سے دئے جا رہے ہیں تاکہ ان لوگوں کی مالی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ شمالی وزیرستان کے متاثرین کو 52 ارب کے قریب رقوم ریلیز کئ جاچکی ہیں۔ یا د رہے کہ سال 2014 میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں 1لاکھ10 ہزار کے قریب خاندان شمالی وزیرستان سے بے گھر ہوئے تھے۔ جس میں اب تک 96 فی صد کے قریب لوگ باعزت طریقے سے واپس جا چکے ہیں جبکہ 18 ہزار کے قریب خاندان اب تک اپنے اپنے علاقوں سے باہر ہیں۔  جس میں 2 ہزار کے لگ بھگ خاندان بکا خیل ٹی ڈی پیز کیمپ میں رہائش پذیر ہیں جبکہ بقیہ خاندان ملک کے دیگر حصوں میں رہائش پذیر ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے علاقے مداخیل اور زویئی سیدگی سے ہیں۔

شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کیلئے فنڈز جاری

Shopping Basket