صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے باضابطہ افتتاح کیا۔ ڈائریکٹریٹ آف ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے زیراہتمام انٹر کالجز سپورٹس گالا گورنمنٹ کالج پشاور میں شروع ہوگیا جس میں پشاور زون کے 22 کالجز چودہ مختلف گیمز میں مد مقابل ہونگے گیمز کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے کیا ان کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر نادرخان بیٹنی پرنسپل گورنمنٹ کالج پشاور ، پشاور بورڈ کے چیئر مین نصراﷲ خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام سپورٹس گالا میں 8 زون شامل ہیں جس میں پشاور زون کے مقابلے گورنمنٹ کالج پشاور میں شروع ہوگئے ان گیمز میں بائیس کالجز چودہ مختلف گیمز میں مد مقابل ہونگے جس میں چک بال ، ہینڈ بال ، ٹیبل ٹینس ، سکواش ، تھروبال ، بیڈمنٹن ، رسہ کشی اور باسکٹ بال شامل ہیں ۔ ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے کہا کہ اس دھرتی نے ایسے ایسے سپوت پیدا کئے ہیں جو اپنے ٹیلنٹ سے دنیا کی کسی بھی قوم کا مقابلہ کرسکتی ہے مجھے امید ہے کہ اپ ہی میں سے جہانگیر خان ،جہاں شیر خان،قمرزمان،وجاہت اﷲ واسطی اور محمد رضوان جیسے کھلاڑی موجود ہیں جو کہ نہ صرف خیبر پختون خواہ کا بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کریں گے امید ہے کہ اپ لوگ لگن کے ساتھ جذبے کے ساتھ ہمت کے ساتھ پوری جان پیشانی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے شعبہ جات کے اندر ا بہترین کام کریں گے۔انٹرکالجز گیمز چار دن تک جاری رہینگے۔