ورلڈ جوڈو ڈے‘‘ پشاور میں تقریب اور انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا انعقاد’’

ورلڈ جوڈو ڈے پوری دنیا کی طرح پشاور میں بھی منایا گیا‘پاکستان جوڈو فیڈریشن کی ہدایات کی روشنی میں کے پی جوڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جوڈو ڈے منایا گیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پیر عبداللہ شاہ‘ ڈائریکٹر سپورٹس سلیم رضا‘پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور کے پی جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر مسعود احمداور دیگر شخصیات شامل تھیں اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا‘جوڈو کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے بھی منعقد ہوئے جس میں پشاور سمیت لکی مروت‘ کوہاٹ ‘سوات ‘ایبٹ آباد‘ مردان کے کھلاڑیوں نے شرکت کی‘ خواتین کا ٹائٹل ایبٹ آباد کی ٹیم نے 85 پوائنٹس سے جیت لیا جبکہ لکی مروت نے دوسری پوزیشن حاصل کی‘مردوں کا ٹائٹل خیبر پختونخوا نے 93 پوائنٹس سے اپنے نام کیا جبکہ پشاور نے 87 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی آخر میں کلھاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے‘انٹرنیشنل ایتھلیٹ ملائیکہ نور اور محمد عباس نے بھی شرکت کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket