مردان: ٹریفک قوانین بارے آگاہی سیشن کا انعقاد

ایس پی ٹریفک وارڈن مردان سعید خان کی زیر نگرانی فضل حق کالج میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور عملے نے شرکت کی۔ سیشن میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، ہوائی فائرنگ، منشیات کے نقصانات اور خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر روشنی ڈالی گئی۔ ایس پی ٹریفک وارڈن سعید خان مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام، منشیات کے خاتمے اور ہوائی فائرنگ جیسے جرائم کی بیخ کنی کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔

اس موقع پر انچارج پولیس ڈرائیونگ اسکول اور روڈ سیفٹی ایجوکیشن یونٹ عامر ریاض نے بھی خطاب کیا اور طلبہ کو ٹریفک قوانین کی پاسداری، محفوظ ڈرائیونگ، لائسنس کے حصول کے طریقہ کار اور دیگر اہم امور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے خدمت مرکز کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہاں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، دستاویزات کی تصدیق، گمشدگی کی رپورٹ، چوری کی ایف آئی آر، خواتین کے لیے علیحدہ ڈیسک، کرایہ داروں کی رجسٹریشن اور دیگر سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ آگاہی سیشن نوجوان نسل کو ذمہ دار شہری بنانے اور معاشرتی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket