Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, June 25, 2025

گومل میڈیکل کالج میں “کلتوری رنگونه” کے عنوان سے شاندار کلچرل ڈے کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان گومل میڈیکل کالج میں ثقافتی ہم آہنگی اور طلباء کیلئے تفریحی ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے “کلتوری رنگونه” کے عنوان سے شاندار کلچرل ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اہلیہ تھیں جبکہ رضیہ محسود ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن، رضیہ محسود نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے پاکستان کی مختلف ثقافتوں کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے روایتی اسٹالز لگائے۔ ان اسٹالز میں علاقائی لباس، کھانے، ہنر اور دستکاری کے نمونے پیش کیے گئے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر کالج کی ڈین، پروفیسر ڈاکٹر نسیم صباء محسود نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں مختلف ثقافتی اسٹالز کا دورہ کروایا۔ انہوں نے کہا کہ “میڈیکل طلباء کیلئے ایسے مواقع ذہنی سکون اور تخلیقی اظہار کا ذریعہ بنتے ہیںاور انہیں اپنی تہذیب سے جڑے رہنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔”

تقریب کا سب سے دلکش پہلو کلچرل واک، خاکے اور چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے روایتی رقص تھے، جو حاضرین کی بھرپور توجہ کا مرکز بنے۔ چلڈرن وارڈ کے انچارج اور ماہر اطفال ڈاکٹر تاج محمد محسود نے تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: “میڈیکل کے طلباء اور ڈاکٹروں کی مصروف زندگی میں اس قسم کی سرگرمیاں نہ صرف خوشی کا باعث بنتی ہیں بلکہ ایک صحت مند اور مثبت ماحول بھی فراہم کرتی ہیں۔طلباء نے بھی کلچرل ڈے پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ “ایسی تقریبات نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ ان سے ہم اپنی شناخت اور روایات سے قریب تر ہوتے ہیں۔”

گومل میڈیکل کالج میں “کلتوری رنگونه” کے عنوان سے شاندار کلچرل ڈے کا انعقاد

Shopping Basket