Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, June 24, 2025

16 مئی کو یومِ تشکر کی تقریبات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد

آپریشن “بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص” کی تاریخی فتح پر “یومِ تشکر” منانے کے لیے ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد، ضلعی سطح پر تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے جامع حکمتِ عملی تشکیل دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیر صدارت 16 مئی کو یومِ تشکر کی تقریبات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد افواجِ پاکستان کی حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابی پر عوام اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور یوم تشکر منانے کیلئے جامع پلان تشکیل دینا تھا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ڈاکٹر ندا اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-ا بابوزئی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز (بذریعہ ویڈیو لنک)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میل و فیمیل سوات، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرسوات، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات، سپرنٹینڈینٹ محکمہ پولیس سوات سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان شریک ہوئے۔ حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں اجلاس کے دوران یومِ تشکر منانے کے لیے ایک مربوط اور جامع حکمتِ عملی وضع کی گئی۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں پرچم کشائی کی پروقار تقاریب، یومِ تشکر کے حوالے سے ریلیاں، تعلیمی اداروں میں تقاریر، اور طلبہ و طالبات کے خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ یومِ تشکر کے موقع پر تمام سرگرمیوں کو منظم انداز میں ترتیب دیا جائے اور عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں نہ صرف افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو یاد رکھنے کا موقع فراہم کریگا بلکہ قومی اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

16 مئی کو یومِ تشکر کی تقریبات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد

Shopping Basket