Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, June 23, 2025

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم

چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پر ایس پی کینٹ عبد الرحیم اور ایجوکیشن ٹیم نےشہر بھر کے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ ، موٹر سائیکل سائیڈ مرر (شیشے) تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ ہیلمٹ کی تقسیم اور شہریوں کو آگاہی دینے کیلئے خیبر روڈ پر کوننگ کرکے آگاہی زون بنایا گیا تھا۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا ہے کہ رواں ہفتے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے‘ شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے گئے جبکہ ان کو ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنیوالوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ آگاہی کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے سمیت ٹریفک حادثات پر قابو پانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم سے ٹریفک کی روانی یقینی ہوگی اور جان لیوا حادثات بھی کم ہوں گے۔ شہری ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنا کر اپنے سفر کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کے استعمال کے بغیر ڈرائیونگ سے قیمتی جان کے ضیاع کا خدشہ ہوتا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم

Shopping Basket