Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, June 22, 2025

جیل خانہ جات اور یونیورسٹی آف پشاور کے مابین معاہدہ

محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا اور یونیورسٹی آف پشاور کے شعبہ کرمنالوجی کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔

اس معاہدے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی اور آئی جی جیل خانہ جات جناب محمد عثمان محسود نے باضابطہ دستخط کیے۔

تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محترمہ حلیمہ، ڈی آئی جی آر پی او پشاور صاحبزادہ محمد قیصر، ڈی آئی جی جوڈیشل و سیکیورٹی محمد امین شعیب، چیئرمین شعبہ کرمنالوجی پروفیسر ڈاکٹر بشارت حسین، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار، اور لیکچرر ڈاکٹر جوریا رضا شریک ہوئے۔

معاہدے کے تحت جیل اسٹاف کیلئے سرٹیفکیٹ کورسز، ڈپلومہ و ریفریشر ٹریننگز ہوں گی، اور جیل ٹریننگ اکیڈمی ہری پور کے تربیتی نظام کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ کرمنالوجی کے طلبہ کو جیلوں میں تحقیق کے مواقع بھی دیے جائیں گے۔

یہ اقدام تحقیق، پیشہ ورانہ تربیت اور جیل اصلاحات کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

جیل خانہ جات اور یونیورسٹی آف پشاور کے مابین معاہدہ

Shopping Basket