Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, November 13, 2025

اسلامیہ ماڈل اسکول اینڈ کالج برنس میں اسپورٹس گالا2025 کا آغاز

اسلامیہ ماڈل اسکول اینڈ کالج برنس میں اسپورٹس گالا 2025 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ افتتاحی دن طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ سپورٹس گالا میں بچوں کیلئے کرکٹ اور فٹبال جبکہ بچیوں کیلئے بیت بازی، کوکنگ مقابلے اور اسٹالز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ رنگا رنگ تقریب نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرے گی بلکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ تقریب کا اختتام 12 نومبر کو ہوگا جبکہ تمام سرگرمیاں اسلامیہ ماڈل اسکول اینڈ کالج برنس میں جاری رہیں گی۔

اسلامیہ ماڈل اسکول اینڈ کالج برنس میں اسپورٹس گالا2025 کا آغاز

Shopping Basket