ضلع بونیر میں انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا دن سخت اور مؤثر سیکیورٹی انتظامات کے تحت کامیابی سے جاری ہے۔ عوام کے نونہالوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے جاری اس قومی مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ خود فیلڈ میں موجود ہیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات سیکیورٹی جوانوں کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او بونیر نے پولیو ٹیموں اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی، ان کے حوصلے بلند کیے اور فرائض منصبی پوری ایمانداری اور مستعدی سے سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او بونیر محمد عتیق شاہ نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس قومی فریضے کی ادائیگی کے لیے پولیس فورس ہر سطح پر الرٹ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران سخت نگرانی جاری رکھی جائے گی۔


