ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد سلیمان خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر کیڈٹ محمد فاروق اور اسپکٹر ٹریفک وسیم خان کی جانب سے ٹریفک نفری کی ہمراہ رول کال کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ٹریفک اہلکاروں کو ڈیوٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ دورانِ ڈیوٹی ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک نظام کو مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔


