Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, February 5, 2026

میرانشاہ: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب کا انعقاد

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کیلئے ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کی جانب سے میرانشاہ ماڈل سکول کینٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ شہاب احمد خان، نائب تحصیلدار غلام خان عزیز خان اور دیگر تمام ہیدز آف لائن ڈیپارٹمنٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کشمیر کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کے دوران پاکستان کا قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا گیا، جس سے شرکاء کے جذبات مزید ابھر آئے۔
اس موقع پر بچوں کے لیے خصوصی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں تقاریر، ملی نغمے شامل تھے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مزید آگاہی حاصل کریں۔ تقریب کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کی جانب سے ایک بھرپور ریلی بھی نکالی گئی، اور آخیر میں ملک و قوم کی ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی، اور کشمیر کے حق میں نعرے بلند کیے گئے اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

میرانشاہ: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب کا انعقاد

Shopping Basket