Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 11, 2026

ایبٹ آباد میں “مینٹل ہیلتھ اینڈ لیڈرشپ کانفرنس 2026” کا انعقاد

ایبٹ آباد: نوجوانوں میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی اور قیادت کی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں “مینٹل ہیلتھ اینڈ لیڈرشپ کانفرنس 2026” کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا اہتمام متصل پاکستان کی جانب سے کیا گیا، جس کا مقصد دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق نوجوانوں میں شعور بیدار کرنا، درپیش چیلنجز کو اجاگر کرنا اور ایک مثبت و متوازن معاشرے کی تشکیل میں ان کے کردار کو نمایاں کرنا تھا۔

کانفرنس ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی جہاں ماہرین، نوجوانوں اور قائدین نے ذہنی صحت جیسے اہم اور حساس موضوع پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے نوجوانوں کو رہنمائی فراہم کرتے ہوئے صحت مند سوچ، مثبت طرزِ فکر اور قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد افراسیاب زبیر ہندل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، اور موجودہ دور میں ذہنی آگاہی، مؤثر قیادت اور مثبت سوچ کو فروغ دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے اس نوعیت کے بامقصد پروگرامز کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھے گی تاکہ نوجوانوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

کانفرنس میں مختلف پینلسٹس، اسپیکرز اور ورکشاپ فسیلیٹیٹرز نے شرکت کی اور نوجوانوں کو عملی رہنمائی فراہم کی۔ اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایک باشعور، مضبوط اور ذہنی طور پر صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

ایبٹ آباد میں “مینٹل ہیلتھ اینڈ لیڈرشپ کانفرنس 2026” کا انعقاد

Shopping Basket