Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, June 14, 2026

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے ضلع اورکزئی کے 100 رکنی جرگے کی ملاقات

پشاور: انجینئر امیر مقام سے ضلع اورکزئی کے 100 رکنی جرگے نے ملاقات کی، جس میں علاقے کو درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی سپین گل ملک کی قیادت میں جرگے نے پشاور کینٹ میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی اور ضم شدہ اضلاع کے کوآرڈینیٹر زر خان صافی بھی موجود تھے۔

جرگے کے عمائدین نے وفاقی وزیر کو ضلع اورکزئی کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے اہم عوامی مشکلات کے حل کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے جرگے کے مطالبات اور تجاویز تفصیل سے سنیں اور متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر اورکزئی کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اورکزئی کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

جرگے کے عمائدین نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے ضلع اورکزئی کے 100 رکنی جرگے کی ملاقات

Shopping Basket