Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, July 6, 2026

پشاور میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن اب گھر بیٹھے ممکن

شہریوں کو سول رجسٹریشن کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے پشاور کی تمام ویلج اور نیبرہوڈ کونسلوں میں نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے سول رجسٹریشن سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ نئی سہولت کے تحت شہری اب اپنے موبائل فون کے ذریعے پیدائش، وفات، شادی، طلاق اور نکاح کی تنسیخ جیسے اہم واقعات کی رجسٹریشن گھر بیٹھے آسانی سے کرا سکیں گے، جس سے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت میں نمایاں کمی آئے گی۔اعلامیے کے مطابق سول رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے 145 روپے سروس فیس مقرر کی گئی ہے، جس میں 120 روپے نادرا، 15 روپے متعلقہ ویلج یا نیبرہوڈ کونسل جبکہ 10 روپے سیکریٹری ویلج یا نیبرہوڈ کونسل کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو جدید، آسان اور شفاف ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا اور سول رجسٹریشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

پشاور میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن اب گھر بیٹھے ممکن

Shopping Basket