تخت بھائی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد نے تخت بھائی کے آثار قدیمہ کا دورہ کیا ڈی جی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی شاہد خان مہمند کی خصوی ہدایات پر دورے کا اہتمام کیا گیا تھا خصوصی افراد کے وفد کی قیادت معروف اداکار زرداد بلبل نے کی خصوصی افراد نے بدھ مت تہذیب کے قدیم ورثے کا مشاہدہ کیا۔ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تخت بھائی کے تاریخی آثارِ قدیمہ کے دورے کے دوران خصوصی افراد کو تخت بھائی کے آثار قدیمہ کے حوالے سے محکمہ آرکیالوجی کے معاذ اللہ کی طرف سےبدھ مت مذہب اور دیگر تاریخی نواردات سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ تخت بھائی کھنڈرات بدھ تہذیب کےعروج کے کھنڈرات پرمشتمل ایک یادگار ہے جوکہ پہلی صدی قبل مسیح کے عہدکےہیں بدھ مذہب کی چھوٹی بڑی عبادت گاہیں، خانقاہوں اور تہہ خانوں پر مشتمل ہیں۔ یہ آثار پہلی صدی عیسوی سے پانچویں صدی عیسوی تک محیط ہیں
ماہرین کو ایسے شواہد بھی ملے ہیں کہ ماضی میں جب اس علاقے میں گندھارا تہذیب عروج پر تھی تو تخت باہی کا یہ مقام بدھ مت کی تعلیم کا اہم مرکز تھا اور یہ کوئی پانچ سے چھ سو سال تک یہاں بدھ مت کا دور رہا ہےکہا کہ حکومت صوبے کو مذہبی سیاحت کا مرکز بنانا چاہتی ہے جہاں مختلف مذاہب کے آثار قدیمہ اب بھی موجود ہیں۔ تخت بائی کے آثارِ قدیمہ کو عالمی ورثہ قرار دیا جا چکا ہے۔بریفنگ کے دوران وفد کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گندھارا تہذیب کے آثارِ قدیمہ موجود ہیں۔ حکومت نے اقوامِ متحدہ کی تنظیم یونیسکو کے تعاون سے ان مراکز کو نہ صرف محفوظ بنایا ہے بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی کی جا رہی ہے۔
محکمۂ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں بدھ مت کے کئی قدیم مذہبی مقامات موجود ہیں جب کہ گندھارا تہذیب کےلاتعداد آثارِ قدیمہ بھی موجود ہیں۔ ان مراکز میں مردان کے تخت بائی، سری بہلول اور جمال گڑھی کے مراکز نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔تخت بھائی کے آثارِ قدیمہ بدھ مت کے قدیم اور محفوظ ترین کھنڈرات میں شمار ہوتے ہیں جو ہر سال بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ معروف اداکار زرداد بلبل اور دیگر خصوصی افراد پر مشتمل سیاحوں نے اس تاریخی ورثے کی عالمی اہمیت اور تحفظ کےلیے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس تاریخی اہمیت کے حامل آثار قدیمہ کا دورہ کرانے پر ڈی جی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی شاہد خان مہمند کا خصوصی شکریہ ادا کیا انہوں نے پاکستان بھرکے عوام کوپیغام دیاکہ یہ تاریخی آثارہیں اور ان کی اپنی اہمیت ہے،سیاح ایک بارضرورتخت بھائی آثارقدیمہ آئیں،حکومت سیاحت کوفروغ دینے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں


