Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, October 15, 2026

پاراچنار میں ڈپٹی کمشنر کرم کی سربراہی میں جرگہ

پاراچنار میں ڈپٹی کمشنر کرم کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہوا، جس میں قبائلی مشران نے علاقے کو درپیش سیکیورٹی، انتظامی اور ترقیاتی مسائل پر اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں۔ جرگے میں کیڈٹ کالج کے قیام، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار کی اپ گریڈیشن، زیرِ التوا ترقیاتی منصوبوں کی بحالی، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، زمینی تنازعات کے حل، منشیات کے تدارک اور ٹل–پاراچنار روڈ کی بحالی سمیت مختلف امور زیرِ بحث آئے۔ اس کے علاوہ معدنی وسائل میں مقامی لوگوں کی ملکیت، متاثرہ ٹرک مالکان کو معاوضے کی ادائیگی، پاراچنار ایئرپورٹ کی فعالیت اور سرکاری حکام کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ جرگے میں عوامی مسائل کے حل اور علاقے میں پائیدار امن و ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

پاراچنار میں ڈپٹی کمشنر کرم کی سربراہی میں جرگہ

Shopping Basket