پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تمام ڈپٹی کمشنرز کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) آرڈیننس 1960 کی دفعہ 3(1) کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض کر دیے ہیں۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر سے کیس موصول ہونے پر فوری حفاظتی اقدامات اور نظر بندی سے متعلق فیصلہ کر سکیں گے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی ہے کہ تفویض کردہ اختیارات آئین اور قانون کے مطابق ذمہ داری سے استعمال کیے جائیں اور ان کا کسی صورت غلط استعمال نہ ہو۔


