Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, October 30, 2026

سلمیٰ علی نے نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک گولڈ، دو سلور میڈلز جیت لیے

خیبر پختونخوا کی بہادر اور باصلاحیت خاتون کھلاڑی سلمیٰ علی نے کراچی کے این ای ڈی یونیورسٹی اتھلیٹکس ٹریک اور پی این ایس کارساز میں منعقدہ لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور دو سلور میڈلز اپنے نام کر لیے ہیں۔ ​سلمیٰ علی اپنی تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی دنیا میں بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی نمائندگی کر رہی ہیں اور اس وقت یونیورسٹی سنٹرل آف پنجاب سے سپورٹس سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے قومی سطح کے اس بڑے مقابلے میں ایک گولڈ میڈل اور دو سلور میڈلز جیت کر نہ صرف اپنے تعلیمی ادارے اور خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ​کھیلوں کے حلقوں کا کہنا ہے کہ سلمیٰ آفریدی جیسی باصلاحیت خواتین کھلاڑی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، صوبائی محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر اداروں کے حکام کو چاہیے کہ وہ اس ہونہار کھلاڑی کی مکمل سرپرستی کریں اور انہیں مزید آگے بڑھنے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اور صوبے کا پرچم بلند کر سکیں۔

سلمیٰ علی نے نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک گولڈ، دو سلور میڈلز جیت لیے

Shopping Basket