Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, November 6, 2026

پشاور میں گرلز پرائمری سکول 14 ماہ سے بند، طالبات کھلے میدان میں پڑھنے پر مجبور

پشاور — نواحی گاؤں شیخ محمدی کے محلہ حاجی خیل میں گرلز پرائمری سکول نمبر ایک کی عمارت گزشتہ 14 ماہ سے بند ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق عمارت کے نیچے تہہ خانہ دریافت ہونے اور دیواروں میں دراڑیں پڑنے سے اس کی حفاظت کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے تھے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی بندش کے بعد طالبات کو کرائے کے گھروں میں منتقل کیا گیا، تاہم سرد موسم میں بھی بچیاں کھلے میدان میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

اہلِ علاقہ نے شکایت کی کہ 14 ماہ گزرنے کے باوجود سکول کی بحالی یا نئی عمارت کی تعمیر کے لیے مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مسئلے کا نوٹس لینے اور نئی عمارت کی تعمیر کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔

پشاور میں گرلز پرائمری سکول 14 ماہ سے بند، طالبات کھلے میدان میں پڑھنے پر مجبور

Shopping Basket