مردان — امریکہ، برطانیہ، جاپان، تھائی لینڈ، پولینڈ اور ہالینڈ کے سیاحوں کے وفد نے تخت بھائی میں واقع یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا دورہ کیا۔ سیاحوں نے قدیم گندھارا تہذیب کی بدھ مت باقیات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
محکمہ آثارِ قدیمہ کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کے ایسے دورے خیبر پختونخوا کے تاریخی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔



