Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, November 16, 2026

ایریا ڈیولپمنٹ سیکرٹریٹ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت ایریا ڈیولپمنٹ سیکرٹریٹ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوئی۔  اجلاس میں ایریا ڈیولپمنٹ سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری یحییٰ اخونزادہ سمیت دیگر متعلقہ حکام کی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری یحییٰ اخونزادہ نے گورنر کو ایریا ڈیولپمنٹ سیکرٹریٹ کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 اجلاس میں 100 اور 180 روزہ ترقیاتی اہداف، اب تک کی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں ایکسیلیریٹڈ امپلیمنٹیشن پروگرام کے علاوہ صحت، تعلیم، سماجی و معاشی ترقی، سیکیورٹی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بھی زیرِ بحث آئے۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نامزد اضلاع میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایجوکیشن سٹی کے قیام کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے سے مقامی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور جدید تعلیمی سہولیات تک بہتر رسائی ملے گی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نامزد اضلاع کی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان اضلاع میں ایس آئی یو ٹی ہسپتال کے قیام پر کام جاری ہے، جبکہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے لیے بٹراسی اسکاؤٹس کیڈٹ کالج کی ایک شاخ قائم کی جائے گی۔

ایریا ڈیولپمنٹ سیکرٹریٹ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس

Shopping Basket