وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایت پر ممنوعہ ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن سختی سے جا ری ۔ کمپوزٹ سرکل کوہاٹ اور بنوں کی ممنوعہ ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 9 کاروائیاں۔چھاپہ مار کاروائیاں تیرہ بازار کوہاٹ سٹی، لکی مروت، نئی آبادی بنوں اور جنگل خیل کوہاٹ میں واقع میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں پر کی گئیں۔ برآمد شدہ ادویات میں بڑی تعداد میں پولی پیپ پاؤڈر، ٹیبلیٹ ایف پین، ازو مارکر، ایزو کیپسول 20 ایم جی ، کیپسول ڈیو مول ، کامیڈکس انجکشن ،غیر رجسٹرڈ ڈکلو فینک سوڈیم، اے سی ڈی 3 انجکشن شامل ہیں۔ کاروائیوں کے دوران برآمد ہونے والی ممنوعہ ادویات کے نمونہ جات کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پشاور بھجوا دیا۔