سیکورٹی فورسز کے تعاون سے ضلع کرم کی خواتین کو قالین سازی سکھانے کا پروگرام

سیکورٹی فورسز نے ضلع کرم کی خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک پروگرم شروع کیا ہے۔جس میں خواتین کو قالین سازی اورروزگار کے مواقع فراہم کئے جائینگے۔ سرکاری زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع کرم میں خواتیں کو قالین سازی کے شعبے میں ہنر مندی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے منصوبے پر عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں پاراچنار میں ویمن فیسیلیٹیشن سنٹر میں خواتین کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ قالین بُنائی کے لیے تمام ضروری آلات اور دھاگے مفت فراہم کیے جائیں گے۔ خواتین کو آن لائن فروخت کے لیے تربیت فراہم کرنا بھی پروگرام میں شامل ہے۔ پہلے مرحلے میں پاراچنار میں تیس خواتین کی تربیت کا عمل جاری ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں صدہ میں بیس خواتین کی تربیت کا عمل شروع کیا جائے گا اسی طرح خواتین کو قالین سازی کی تربیت اور روزگاری کی فراہمی کا یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket