سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ اجلاس میں انتخابات کو ملتوی کرنے کی قرارداد پیش کر دی. ملک میں سیکیورٹی کے حالات انتہائی خراب ہیں، قرار داد کا متن. مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے، ملک کے مختلف علاقوں میں جنوری اور فروری میں موسم سرما اپنی انتہا پر ہوتا ہے، قرارداد متن
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، فروری میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا جائے، موزوں وقت تک الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کی قرارداد کی مخالفت اسکے باوجود قرارداد اکثریت سے منظور ہوئی۔