بشکیک سے 287 طلبہ خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچ گئے

خیبرپختونخوا حکومت کی خصوصی پرواز بشکیک سے 287 طلبہ کو لیکر پشاور پہنچ گئی۔طلبہ کے پشاور پہنچنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 5 خصوصی پروازوں کے ذریعے 14 سو 50 طلبہ کو وطن واپس لایا گیا ہے۔واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی طلبہ کی جانب سے غیر ملکی طلبا پر حملوں میں کئی پاکستانی طلبہ زخمی ہو گئے تھے۔ 13 مئی کو بشکیک کی  بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی ہوئی تھی جھگڑے میں ملوث 3 غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔کرغز میڈیا کے مطا بق 17مئی کی شام چوئی کرمنجان دتکا کے علاقے میں مقامیوں نے احتجاج کیا۔مقامی افراد نے جھگڑے میں ملوث غیرملکیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔بشکیک سٹی داخلی امور ڈائریکٹریٹ کے سربراہ نے مظاہرہ ختم کرنے کی درخواست کی۔مقامی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے گئے غیرملکیوں نے بعد میں معافی بھی مانگی لیکن مظاہرین نے منتشر ہونے سے انکار کیا اور وہ مزید تعداد میں جمع ہوگئے۔پبلک آرڈر کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket