10 محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر ایبٹ آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے، جس کے تحت سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سیکو رٹی انتظا مات:
06 ایس پیز، 05 ڈی ایس پیز، 10 انسپکٹرز، 32 سب انسپکٹرز سمیت 786 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
– ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے جلوس اور مجالس کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
– ایلیٹ کمانڈوز، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، بی ڈی ایس سکواڈ، کینائن یونٹ، ٹریفک پولیس، سکیورٹی برانچ اور لیڈیز پولیس کے دستے شامل ہوں گے۔
– جلوس اور مجالس کی نگرانی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے کی جائے گی۔
– بلند عمارتوں اور پہاڑوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے جو جدید دوربینوں کے ذریعے حالات کا جائزہ لیتے رہیں گے۔
– جلوس کے راستوں کو بم ڈسپوزل سکواڈ اور کینائن یونٹ کے تربیت یافتہ ڈاگز کے ذریعے کلیئر کیا جائے گا۔
– جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں کو قناعتیں لگا کے اور دوکانوں اور گھروں کو سیل کیا جائے گا۔
– زائرین کو جلوس میں چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی۔
اضافی انتظامات:
– سیکیورٹی پر تعینات افسران، امن کمیٹی کے ممبران اور میڈیا نمائیندگان کے لیے خصوصی کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔
– شہر کی بڑی مسجدوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
– شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکابندیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
– شہر میں مسلسل گشت پر رہے گی۔
– پولیس ہسپتال کا عملہ، ایمبولینس، ڈاکٹرز، اور پیرامیڈکس سٹاف جلوسوں کے ساتھ موجود رہیں گے۔
– پولیس کی بھاری نفری پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ریڈی ٹو موو حالت میں تیار رہے گی۔
ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے محرم کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہری پرامن رہیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ ایبٹ آباد پولیس، علماء کرام، امن کمیٹی، میڈیا، اور تاجر برادری کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون سے 10 محرم الحرام کا پرامن انعقاد یقینی بنائے گی۔