نوشہرہ: یوم عاشورہ، 10 محرم الحرام کے موقع پر نوشہرہ میں سخت سکیورٹی اور ریسکیو انتظامات کیے گئے تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر مردان، نجیب الرحمن نے نوشہرہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے سکیورٹی انتظامات کی تفصیلات فراہم کیں۔
– مجالس اور ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ساتھ ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔
– نوشہرہ بازار کو مکمل سیل کرکے سخت چیکنگ جاری ہے۔
– جلوس برآمد ہونے سے قبل تمام گزرگاہوں کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے ذریعے بار بار سویپنگ کی جا رہی ہے۔
– ماتمی جلوس کو تھری لہر سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
– تعینات پولیس نفری، سیکٹر کمانڈرز، انٹری پوائنٹ، سٹریٹ پلگینگ پوائنٹس، روف ٹاپ، اور ناکہ بندیوں پر پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس بھی الرٹ رہ کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔
– ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان کے خصوصی احکامات پر دسویں محرم الحرام کے دن ریجنل ڈائریکٹر آپریشن سینٹرل ڈاکٹر میر عالم خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین کی نگرانی میں مجالس اور جلوسوں کے دوران ماتم داروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے دو میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے۔
– دونوں میڈیکل کیمپوں میں 20 میڈیکل ٹیکنیشنز اور 30 دیگر ریسکیو 1122 کے اہلکار تعینات کیے گئے۔
– ریسکیو 1122 کی پانچ ایمبولینسز، ایک واٹر بوذر، اور ایک فائر ٹرک سٹاف کے ہمراہ ماتمی جلوس کے اختتام تک تعینات رہے۔
– زنجیر زنی کے دوران 95 کے قریب عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جن میں سے 15 عزاداروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 نوشہرہ نے یوم عاشورہ کے دوران اپنے ماسٹر پلان کے مطابق ایمبولینسز، دیگر ایمرجنسی وہیکلز اور میڈیکل کیمپس میں درکار تمام ایمرجنسی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔