Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, April 14, 2025

غیر قانونی گڈز فارورڈنگ ایجنسیوں کے خلاف کاروائی

پشاور- غیر قانونی گڈز فارورڈنگ ایجنسیوں کے خلاف کاروائی، نوٹسزجاری، ایک مہینے کے اندر لائسنسوں کی حصول/تجدید کا حکم جاری کر دیا گیا۔

کمشنر پشاور ڈویژن چئیرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایت پر رنگ روڈ پشاور پر واقع مختلف قانونی و غیر قانونی گڈز فارورڈنگ ایجنسیوں کو بار بار نوٹسزجاری کرنے کے باوجود عمل درآمد نہ کرنے پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور ابرار احمد وزیر نے اچانک چھاپے مارے اور ایک آخری بار نوٹسزجاری کرتے ہوئے ایکسپائرڈ لائسنسوں کی تجدید اور غیر قانونی ایجنسیوں کے لئے لائسنسوں کی حصول کا حکم دیا۔

اس دوران گڈز فارورڈنگ ایجنسی یونین کے نمائندگان سے بیھٹک ہوئی اور لائسنس کے حصول کے عمل کے دوران پیش آنے والے تحفظات سے سیکریٹری صاحب کو آگاہ کیا اور ایک مہینے کا وقت مانگا۔

سیکریٹری صاحب نےیونین کے نمائندگان کے تحفظات سنے اور لائسنس کے حصول میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ایک مہینے کا وقت دیتے ہوئے ناکامی کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی سے متنبہ کیا۔

غیر قانونی گڈز فارورڈنگ ایجنسیوں کے خلاف کاروائی

Shopping Basket